اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے امریکی سفیر کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

6  مئی‬‮  2024

ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمر ایوب سے ملاقات کی۔

دونوں شخصیات کی ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف اور ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد صحافی نے ڈونلڈ بلوم سے امریکا کو اڈے دینے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سےمتعلق سوال کیا تاہم ڈونلڈ بلوم بغیر کوئی جواب دیے روانہ ہوگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved