مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں، رانا ثناءاللّٰہ

7  مئی‬‮  2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

 ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا وہ عبوری فیصلہ ہے، حتمی فیصلہ ہونا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

رانا ثناءاللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن جماعتوں کو سیٹیں ملی ہیں وہ قانون و آئین کے تقاضے کے مطابق انکے پاس ہی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی پارلیمنٹ میں جتنی نمائندگی ہے اسی تناسب سے سیٹیں ملیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، آزاد امیدواروں کو ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہی نہیں۔

یہ لوگ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں تھے، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پھر انہوں نے ایسی پارٹی جوائن کی جو اس دوڑ سے باہر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved