حقیقی آزادی اس وقت ہوگی جب عوامی ووٹ سے پارلیمنٹ بنےگی: محمود خان اچکزئی

9  مئی‬‮  2024

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا ہےکہ حقیقی آزادی اس وقت  ہوگی جب عوامی ووٹ  سے پارلیمنٹ بنےگی۔

اسلام آباد میں  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے مقبول جماعت کا لیڈر ہے، رہا کرو کی بات نہیں، انہیں رہا کرنا پڑے گا۔

محمود خان اچکزئی نےکہا کہ حقیقی آزادی اس وقت ہوگی جب عوامی ووٹ سے پارلیمنٹ بنےگی، جب  ملک  میں کسی فرقےکا جھگڑا یا بالادستی نہ ہو تو  آزادی ہوگی، حقیقی آزادی ملک میں تب آئےگی جب عوام کی منتخب حکومت آئےگی۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ دنیا  بھرکا خزانہ ہونے کے باوجود ہم فقیربن چکے ہیں، جن نعمتوں کا سورہ رحمان میں ذکر ہے وہ پاکستان میں ہیں پھر بھی ہم کیوں بھوکے ہیں، ہمیں اصلاحات کرنی ہوں گی اور  تبدیلی لانا ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved