پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، اسد قیصر

9  مئی‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں مایوسی کا عالم ہے۔ پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں تمام ادارے اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنی ذمے داری سنبھالیں۔ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مایوسی کا عالم ہے۔ ہم اپنی آئین قانون کے اندر رہ کر جدوجہد پرامن طور پر جاری رکھیں گے اور ہم کسی طرح بھی تشدد کے حامی نہیں ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی پر جو الزامات لگے ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیئے تاکہ حق سچ کا پتا چل سکے۔ اپنے اوپر لگے الزامات کی جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور قانون پر عمل درآمد سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گے۔ کوئی معاشرہ، کوئی سوسائٹی یا ریاست آئین اور قانون کے بغیر قائم نہیں رہ سکتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved