سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں، رانا ثنااللہ

10  مئی‬‮  2024

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور  پر ہم  پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں۔

  رانا ثنااللہ نےکہا کہ عمران خان  سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے، جب پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا تھا ہم نے اس وقت بھی ساتھ بیٹھنےکو کہا تھا، ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا۔

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ  رانا ثنااللہ نےکہا کہ یہ پتہ تھا کہ  پی ٹی آئی احتجاج کرے گی، یہ نہیں پتہ تھا کہ حملےکرے گی، حملے کا پتہ ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا، حکومت سمجھتی تھی کہ پی ٹی آئی والے ویسے ہی احتجاج کریں گے جیسے سیاسی لوگ کرتے ہیں، چوک پر آئیں گے نعرے لگائیں گے تو  ان کو انگیج کرکے اٹھالیں گے لیکن انہوں نے جو کچھ کیا حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہونے دیا جاتا تو 30 دنوں میں فیصلے ہوجاتے، اتنا ثبوت ہے کہ کسی قسم کا کوئی ابہام ہے ہی نہیں، ٹرائل ہوگا تو کسی کو سزا ہوگی ، ٹرائل ہی اسٹے ہوگیا ہے، دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ ہوا تو فیصلہ کیا گیاکہ ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved