سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے، خالد مقبول صدیقی

10  مئی‬‮  2024

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے  کہ سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کہا کہ گورنر سے متعلق جو تبدیلی کی بات ہورہی تھی وہ سندھ کےعلاوہ باقی جگہ آگئی ہے، سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے،گورنرسندھ کو پرواہ بھی نہیں کہ انہیں تبدیل کیا جائے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی،گورنرکے معاملے میں کارکردگی اگر معیار بنی تو پھر فیصلے اسی حساب سے ہوں گے۔

خالد مقبول کا کہنا تھاکہ  پہلے جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب بھی ویڈیوز لیک ہوجاتی تھیں، ایم کیو ایم کی ویڈیو لیک ضروری نہیں کہ رابطہ کمیٹی سے ہوئی ہو، ملازمین بھی ہوتے ہیں، ویڈیو کہیں سے بھی لیک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی کے بھی ایک دوسرے سے ذاتی اختلافات نہیں ہیں، پارٹی میں ڈیبیٹ کی حد تک اختلافات ہوتے ہیں جو ہونے بھی چاہئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved