کابینہ کمیٹی کی مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری

10  مئی‬‮  2024

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے زرعی ترقیاتی بینک اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سمیت مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم و کمیٹی کے چیئرمین اسحٰق ڈارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنےکی اصولی منظوری دی گئی، جن میں زرعی ترقیاتی بینک اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں پانچ سالہ نجکاری پروگرام کی بھی اصولی منظوری دی گئی جبکہ 40 مزید اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کمیٹی کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہوگی۔ مختلف وزارتوں نے 60 سے زائد اداروں کو قومی اہمیت کے ادارے قرار دیا تھا۔

کمیٹی کے چیئرمین اسحٰق ڈار نے قومی اہمیت کے اداروں کا دوبارہ تعین کی ہدایت کی۔قومی اہمیت کے علاوہ دیگر تمام اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved