گندم خریداری شروع نہ ہونے کیخلاف کسانوں کا احتجاج، گندم کو آگ لگادی

10  مئی‬‮  2024

پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے گندم خریداری شروع نہ ہونے کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے گندم کو آگ لگا کر احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج سے ہم احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں جس کا نام زراعت بچاؤ پاکستان بچاؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کے مختلف اضلاع میں جائیں گے اور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، حکومت ہمارے ساتھ دھوکہ نہ کرے سچ بولے، ہم سے پہلے کمٹمنٹ کی گئی کہ گندم کی خریداری کی جائے گی لیکن اب نہیں خرید رہے۔

خالد کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ کاشت کار کو 1500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، جب اگلی فصل کے پیسے نہیں ہوں گے تو کپاس کیسے ہوگی؟

خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے گندم 2700 روپے میں بیچی ہے، غریب کو بھی سارا سال اس قیمت پر گندم ملنی چاہیے۔

احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور نعرے بازی کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved