پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

12  اکتوبر‬‮  2021

حکومت کی کورونا کے اعدادوشمار شیئر کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ روز 689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 42746 ٹیسٹ کئے گئے ۔ ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے تناسب کے حساب سے مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد بنتی ہے۔

یہ مثبت کیسز کی کم ترین شرح ہے، اس سے قبل 28 جون 2021ء کو مثبت کیسز کی شرح 1.79 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1180 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 89742  ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved