بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات اڈیالہ جیل میں مکمل

16  مئی‬‮  2024

سپریم کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے انتظامات راولپنڈی اڈیالہ جیل میں مکمل کرلیے گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق بتا دیا ہے، سپریم کورٹ کے عملے اور جیل حکام نے ویڈیو لنک کنیکشن پر رابطہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے قبل ویڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس میں آج بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر دن 11:30 بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

جیل ذرائع کے مطابق کل وکیل خواجہ حارث اور انتظار پنجوتھہ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مختصر ملاقات بھی کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved