پاک افریقہ بزنس کو فروغ دینا چاہیے: سینیٹر مشاہد حسین

19  مئی‬‮  2024

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاک افریقہ تعلقات وزارتِ خارجہ تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔

کراچی کے ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ ہم 23 بار تو آئی ایم ایف پروگرام میں جا چکے اُمید ہے اب آخری ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان بزنس کو بھی فروغ دینا چاہیے، پاکستان نے کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا کے مختلف حصّوں میں کام کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن قیادت تھوڑی کمزور ہے، رونا دھونا بند کر کے عملی طور پر کام کرنا ہو گا۔

سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل پاکستان کے اندر ہیں، پوری دنیا پاکستان میں انویسٹ کے لیے تیار ہیں۔

مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، چین، کویت، عمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ امریکی صدرکی فلسطین سے متعلق پالیسیز غلط ہیں، بائیڈن کو فلسطین کے جرم میں شامل ہونے پر سزا ملے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved