مریم نواز کو جیل میں ڈالا جائے، نیب کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

12  اکتوبر‬‮  2021

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز عدالت میں ہر پیشی کو سیاسی تھیٹر  اور کمرہ عدالت کو پریس کلب میں تبدیل کر دیتی ہیں، کمرہ عدالت میں رپورٹر اور یوٹیوبرز کو انٹرویو دیتی ہیں اور انہوں نے کمرہ عدالت کو کارکنوں اور حامیوں سے بھر ا ہوتا  ہے۔ مزید کہا گیا کہ  پیشی کے بعدمریم نواز  پریس کانفرنس بھی کرتی ہیں،  جس میں اداروں کی بڑی شخصیات اور نیب کے خلاف اشتعال انگیز بیانات ہوتے ہیں۔

درخواست میں مریم کی نیب لاہور میں پیشی پر ہنگامہ آرائی، نیب دفتر پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریم صفدر اور کیپٹن صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا، لہٰذا ان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائی تھیں، جن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں زیر سماعت ہیں جبکہ عدالت عالیہ نے ملزمان کی سزائیں معطل کررکھی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved