بھارتی پولیس کا پاکستانی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ

12  اکتوبر‬‮  2021

دہلی پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے  جو کہ کئی برسوں سے دہلی میں مقیم ہے، گرفتار شخص سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ محمد اشرف نامی شخص گذشتہ 10 سے 15 سال میں فرضی نام کے ساتھ بھارت میں رہ رہا تھا، اور گرفتاری سے پہلے بحارتی دارالحکومت نیو دہلی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ محمد اشرف کے قبضے سے ایک رائفل AK47، ایک دستی بم، پستول اور فھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

دیلی پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق محمد اشرف بھارت میں علی احمد نوری کے جعلی نام سے رہ رہا تھا، اور اسی نام پر جعلی دستاویزات بھی حاص کر رکھی تھیں۔ محمد اشرف کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر نارووال سے ہے۔ یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ اشرف علی کے پاس بھارتی پاسپورٹ بھی موجود ہے تاہم یہ انہوں نے جعلی طریقے سے حاصل کیا تھا۔

دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ کے پولیس کمشنر نیرج ٹھاکر نے اس گرفتاری سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ ہمیں ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک دہشت گرد لکشمی نگر میں چھپا ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں شہر میں حملے کی کوئی بڑی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔

انہی خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپے کی کارروائی کی گئی اور علی اشرف کو پیر کی رات کو تقریبا ً10 بجے ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے ملنے والی معلومات کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved