فوجی امداد میں تاخیر پر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر سے معافی مانگ لی

8  جون‬‮  2024

روس کے خلاف جنگ میں فوجی امداد میں تاخیر  ہونے  پر  امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے  یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی سے معافی مانگ لی۔ 

پیرس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو روس کے خلاف اپنے تعاون کا یقین دلایا اور  کہا کہ امداد میں تاخیر کانگریس میں موجود کچھ ریپبلکن اراکین کی وجہ سے ہوئی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آپ جھکے نہیں اور غیر معمولی طریقے سے لڑے،  امریکا بھی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جواب میں یوکرینی صدر  ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں آپ کا ساتھ ہمارے لیے بہت اہم تھا، ہمیں یقین ہے آپ مکمل طور  پر ہمارے ساتھ رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے  نئے فوجی امدادی  پیکج میں گولہ بارود سمیت طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved