مناسک حج کا آغاز، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی

14  جون‬‮  2024

دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عازمین آج منیٰ میں قیام کریں گے، کل میدان عرفات جائیں گے۔

گرمی سے بچنے کے لیے بیشتر عازمین کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب منیٰ پہنچایا گیا، عازمین آج منیٰ میں قیام کریں گے، کل میدان عرفات جائیں گے اور خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔

خلیجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق عازمین کی منی روانگی کا عمل کل بروز جمعہ 8 ذوالحجہ کو بھی جاری رہے گا اس کے ساتھ ہی حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔

معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو سکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved