کھیت میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے معاملے پر وزیرا علیٰ سندھ کا نوٹس، 5 افراد زیر حراست

15  جون‬‮  2024

سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ کے علاقے میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، زخمی اونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معالے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کانٹنے کا واقعہ سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود گاؤ نندو خان شر میں پیش آیا۔

اونٹ کے مالک کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کھیت میں گھسنے پر نامعلوم افراد نے کاٹی، وائرل ویڈیو میں زخمی اونٹ کو درد سے کراہتے ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، ملزمان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے معاملے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved