چین نے پاکستان کیساتھ تعلقات اور وزیراعظم کے دورے کے متعلق پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

18  جون‬‮  2024

 ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ  نے نجی جریدے کے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved