شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس، عمران ریاض اور شاہد آفریدی آمنے سامنے

18  جون‬‮  2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صحافی عمران ریاض کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کا سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صحافی عمران ریاض کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بولر ہے اور وہ بولنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ بھی بہتر کر رہا ہے۔

عمران ریاض کا مزید کہنا تھا لیکن جب تک آپ ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی، جیسے ہی یہ ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں، شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے، شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنی جلدی بچایا جائے اتنا بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ جو پلیئر ہیں نا یہ اس (شاہد آفریدی) سے ڈرتے ہیں کہ اس کی لابی بہت مضبوط ہے اور اس کے بہت تعلقات ہیں لیکن میں نہیں ڈرتا اس بات سے، میں صاف بات کرتا ہوں شاہد آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کی کرکٹ کو لیکر ڈوب جائے گی۔

عمران ریاض کی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نے ایک کیپشن لکھا جس میں انکا کہنا تھا ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، ان کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرنی ہے، اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved