وزیر اعظم شہباز شریف کا فون، اماراتی صدر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

19  جون‬‮  2024

وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے اماراتی صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یواے ای کے عوام کیلئے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صدرمتحدہ عرب امارات کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کئی مسلم ممالک کے سربراہان کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved