پی ٹی آئی کا آپریشن عزم استحکام معاملے پر جرگہ بلانے کا فیصلہ

26  جون‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں خیبرپختونخوا بھر سے عمائدین اور رہنماؤں کے ساتھ جرگہ ہوگا، جس میں آپریشن عزم استحکام سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جرگے کے فیصلے قرار داد کی صورت میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved