ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی پر قابو پانا ہوگا: فیصل سبزواری

26  جون‬‮  2024

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہےکہ ملک میں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا ۔ 

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کوئی سوات میں ایک مسلمان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر زندہ جلا رہا ہے تو کبھی گوجرہ ، کبھی سرگودھا تو کبھی کراچی میں اقلیتوں سے اس طرح کے ناروا سلوک کی خبریں سامنے آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور معیشت کی بحالی کے لیے انتہا پسندی کے واقعات روکے جائیں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا ۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved