دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا: وزیر داخلہ بلوچستان

26  جون‬‮  2024

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردی کے بارے میں بڑی کامیابی ملی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کیا، کارروائی میں اہم دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کیا گیا جن میں کمانڈر نصراللہ اور کمانڈر ادریس شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کمانڈر نصراللہ شوری کا رکن ہے دفاعی کمیشن کا ممبر بھی رہا ہے، بعد ازاں انہوں نے دہشتگرد نصر اللہ کا ویڈیو پیغام سنایا۔

دہشتگرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا نام نصر اللہ ہے، میرا تعلق محسود قبیلے سے ہے، ٹی ٹی پی کی تشکیل سے پہلے بھی میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا تھا، جب ٹی ٹی پی وجود میں آئی تو میں شامل ہوگیا۔

 خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved