کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی

1  جولائی  2024

کراچی میں 21 جون سے یکم جولائی تک ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے آج مزید 4 افراد انتقال کرگئے ہیں، چاروں اموات عباسی شہید اسپتال میں رپورٹ ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 23 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سول اسپتال میں اب تک 18 افراد ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ قطر اسپتال  میں اب تک 3 مریض ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے جناح اسپتال میں اب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved