موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان اور ملک و فوج کی بدنامی کا باعث ہے، بشریٰ بی بی

2  جولائی  2024

بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے جس کا ہر بندہ شیطان ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عالم برزخ میں ایک مقام ہے علیین جو متقی، پرہیزگار اور صالحین کے لیے ہے جب کہ ایک مقام یہاں ہے جہاں شیطانوں کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر فراڈیوں اور چوروں کی حکومت ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved