پی ٹی آئی رہنماؤں کا فواد چوہدری سے رابطہ، پارٹی قیادت پر تنقیدنہ کرنے کی درخواست

3  جولائی  2024

 پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کرکے  پارٹی کی موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے  کی  درخواست کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری سے رابطہ کرکے ان سے پارٹی کی موجودہ قیادت کو ہدف تنقید نہ بنانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کے رابطے پرفواد چوہدری نے پی ٹی آئی قیادت سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا عمران خان کو جلد از جلد رہا کرنا اور عوامی مینڈیٹ واپس دلانا ہے۔

ذرائع کے مطابق  فواد چوہدری اور پی ٹی آئی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے  فواد چوہدری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved