صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر ذمہ داری سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
آج ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چار پانچ روز سے گلے میں خراش تھی، تاہم اب میں بہتر ہو رہا ہوں، دو راتوں پہلے کچھ گھنٹے تک ہلکا بخار محسوس ہوا البتہ اور کوئی علامات نہیں ہیں۔
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested +ive for Covid again. Had a sore throat since 4-5 days & was getting better. Felt mildly feverish for a few hours two nights ago. No other symptoms.
So friends plz resume precautions & follow SOPs.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 6, 2022
صدر مملکت نے پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا شکار ہوئے ہیں یا صرف کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی 29 مارچ 2021ء کو وائرس کا شکار ہوئے تھے۔