سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ججز کی ماہانہ تنخواہ دس لاکھ سے کم نہیں، وزیر قانون

4  جولائی  2024

 وفاقی وزیر قانون نے بتایا ہے کہ کسی بھی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہ دس لاکھ روپے سے کم نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں الیکشن ترمیمی بل پر اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اراکین سینٹ کی تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد 1لاکھ 70ہزارجبکہ ہائیکورٹ وسپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ 10لاکھ سے کم نہیں ہوتی۔

وزیر قانون نے ایک سوال پر  ججز اور اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں پر وضاحت بھی کی اور قانون سازوں اور انصاف کرنے والوں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ فرق ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے ارکان کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے جس کے بعد ہر سینیٹر کو ماہانہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جبکہ ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کے کسی بھی جج کی تنخواہ دس لاکھ سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن ارکان کی کوئی تجاویز ہوں تو حکومت کو بھجوائی جاسکتی ہیں،اگر ججز کی تنخواہوں میں تخفیف کرنا چاہتے ہیں تو میں یہ پیغام پہنچا دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved