ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ ہوا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

8  جولائی  2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔ 

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا  کہ اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر امید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک معیشت درآمد پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ لوگ رشوت ، کرپشن اور ہراسانی کے ڈرسے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved