جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی

12  اکتوبر‬‮  2021

دو سالہ معاہدے کے تحت کولون کی تمام 35 مساجد میں دوپہر 12 سے 3 بجے کے درمیان پانچ منٹ تک نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ان مساجد میں کولون سینٹرل مسجد بھی شامل ہے جو انتہائی دائیں بازوں کی جماعتوں کی جانب سے مسلم مخالف جذبات کا نقطہ آغاز رہنے کے بعد 2018ء میں کھولی گئی تھی۔

فیصلے پر کولون کی میئر ہینری ریکر کا کہنا ہے کہ مؤذن کو اذان کی اجازت دینا ان کیلئے احترام کی علامت ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ کولون شہر میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور اس امر کو سراہا جاتا ہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کی آواز کے حوالے سے قوانین کی پابندی کر نا ہو گی اور ہمسایوں کو پیشگی اطلاع کرنا ہو گی۔

یاد رہے کہ جرمنی میں45 لاکھ مسلمان مقیم ہیں جو ملک کا سب سے بڑا مذہبی اقلیتی گروپ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved