عدلیہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کی جانیوالی قانون سازی منظور ہونے دے، رانا ثنااللہ

9  جولائی  2024

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور ہونے دے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  راناثنااللہ نے کہا کہ وہ معزز جج صاحبان سے اپیل کریں گے کہ وہ سوشل میڈیاکو اہمیت نہ دیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور ہونے دے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سوشل میڈیا سے متعلق جو قوانین فیلڈ میں موجود ہیں ان میں اتنا دم نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved