کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ اور ریال بھی سستے ہو گئے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 40 پیسے پر آگئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگاہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔