ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکا

20  جولائی  2024

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے۔

امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔ ایران کی جوہری قابلیت کےحوالے سے خبریں نئے ایرانی صدر مسعود شکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں۔ ہم نے پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں ایران کے جوہری معاملات کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔ ایران کی جوہری پیش قدمی کی ذمہ داری ان فیصلہ سازوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے امریکا کو جوہری معاہدے سے نکالا۔

امریکی وزیرخارجہ نے اس بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے امریکا کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ امریکا کی زیرقیادت 2015 میں ایرانی سے جوہری معاہدہ کیا گیا تھا تاہم امریکا 2018 میں اس معاہدے سے نکل گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved