طالبان نے لڑکیوں کے سکول دوبارہ کھولنے کیلئے وقت مانگ لیا

12  اکتوبر‬‮  2021

امارت اسلامیہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاہم لڑکیوں کے اسکول کھولنے کیلئے ہماری حکومت کو تھوڑاوقت دیا جائے۔

دوحہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ہمیں اقتدار میں آئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور عالمی قوتیں ہم سے حکومتی امور میں ویسی بہتری کی توقعات قائم نہ کریں جووہ مالی وسائل اور مضبوط سہاروں کے باوجود 20 سالہ اقتدار میں خود نہ کرسکے تھے۔

امیر اللہ متقی نے امریکا سے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا کہ ہم عالمی برادری  کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی کیلئے وقت دیا جائے۔ اگر ہمیں وقت ملے گا تو ہم مثبت اقدامات کے ذریعے اپنے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنا وقت لگ سکتا ہے تو اس کیلئے انہوں نے کوئی ٹائم فریم دینے سے گریز کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved