بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس وطن بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیجا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھاکر ائیرپورٹ سے واپس بھیجا گیا۔ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ای میل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق چارلزگلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں، وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے تھے۔