امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

3  اگست‬‮  2024

امریکا نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

جمعے کے روز پینٹاگون نے بتایا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فائٹر جیٹ اسکواڈرن، نیوی کروزر اور ڈسٹرائر شپ بھیجے گا۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی ڈیفنس سیکریٹری لائیڈ آسٹن کی جانب سے یورپ اور مشرق وسطیٰ میں اضافی نیوی کروزر اور ڈسٹرائرار تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فائٹر جیٹ اسکواڈرن بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ایک بیان میں پینٹاگون کا کہنا تھا کہ آسٹن نے اسرائیل کے دفاع میں اضافے اور امریکا کے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی فوجی پوزیشن میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔

امریکا کی جانب سے یہ اعلان حماس اور حزب اللہ کی ہائی پروفائل شخصیات کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ان کارروائیوں کے پیچھے اسرائیلی فوج کی موجودگی کا خیال کیا جارہا ہے اور میڈیا رپورٹس میں ایرانی سرزمین پر فلسطین مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved