حسینہ واجد کا امریکی ویزا منسوخ، برطانیہ کے دروازے بھی بند، بھارت میں قیام کی تصدیق

6  اگست‬‮  2024

بھارت کے وزیر خارجہ کی جانب سے شیخ حسینہ کی بھارت کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی تحقیقات کے مطالبے پر شیخ حسینہ کے لیے اپنے ملک کے دروازے بند کردیے ہیں، امریکا نے حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ وہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ”امن و امان کے بظاہر بحال ہونے تک“ گہری تشویش میں رہیں گے۔

شیخ حسینہ پیر کو بنگلہ دیش سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت سے فرار ہو کر نئی دہلی کے قریب ایک فوجی ایئربیس پہنچیں۔ جے شنکر نے حسینہ کے ہندوستان میں ہونے کی پہلی باضابطہ تصدیق کی تھی۔

ایک اعلیٰ سطحی ذرائع نے غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ معزول رہنما لندن ٹرانزٹ کرنا چاہتی تھیں، لیکن برطانوی حکومت کی جانب سے پرتشدد واقعات سے متعلق اقوام متحدہ کی زیرقیادت تحقیقات کے مطالبے نے ان کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہماری سمجھ یہ ہے کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی قیادت کے ساتھ اجلاس کے بعد شیخ حسینہ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ “بہت ہی مختصر نوٹس پر انہوں نے بھارت آنے کی منظوری کی درخواست کی، ہمیں بیک وقت بنگلہ دیشی حکام سے فلائٹ کلیئرنس کی درخواست موصول ہوئی۔ وہ کل شام دہلی پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت کی بنگلہ دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر (2,545 میل) سرحد ملتی ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ ہماری سرحدی حفاظت کرنے والی فورسز کو بھی اس پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر غیر معمولی طور پر چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved