شیخ حسینہ واجد کی بیرون ملک جائیدادیں بھی نکل آئیں

6  اگست‬‮  2024

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی واحد سیاسی رہنما تھیں جو اب شدید عوامی احتجاج اور دباؤ پر مستعفی ہوکر بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

76 سالہ حسینہ واجد رواں برس جنوری میں چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوئیں وہ 2009 سے مسلسل اقتدار میں تھیں اور اس سے قبل 3 بار اپوزيشن لیڈر بھی رہیں۔

وہ بنگلادیش کے بانی اور پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی صاحبزادی بھی ہیں۔ مستعفی ہونے کے بعد حسینہ واجد کی جائیدادوں کے بارے میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں جن میں سنگاپور میں شاندار گھر، چند پلاٹس اور ولاز بھی شامل ہیں۔

بطور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی تنخواہ 13 لاکھ ٹکا سے زائد تھی جب کہ ان کی مجموعی دولت 6 کروڑ ٹکے سے زائد ہے۔ علاوہ ازیں وہ 6 ایکڑ زرعی زمین اور فش فارم کی مالک بھی ہیں۔

شیخ حسینہ کا ایک محل نما خاندانی گھر بھی ہے اور وہ ایک مہنگی گاڑی استعمال کیا کرتی تھی جو ان کے بقول تحفے میں ملی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved