بھارت نے بنگلا دیش کیساتھ لگنے والی سرحد پر کرفیو نافذ کر دیا

7  اگست‬‮  2024

بھارت نے بنگلا دیش کی سرحد کے ساتھ لگنے والی اپنی ریاستوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر بھارت نے اپنی ریاست میگھالیہ کے بعد منی پور میں بھی رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور حکومت نے ضلع فیرزاول اور جریبم  میں منگل کی رات کو کرفیو لگاتے ہوئے سیکورٹی کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پڑوسی ملک سے منی پور میں لوگوں کی آمد کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کی میانمار کے ساتھ 398 کلو میٹر  بین الاقوامی سرحد مختلف علاقوں کے ساتھ ملتی ہے لیکن بنگلا دیش کے ساتھ کوئی سرحد نہیں ملتی تاہم مقامی حکومت نے منی پور ریاست کی سرحد جنوبی آسام کے ساتھ ملنے کی وجہ سے منی پور میں بھی کرفیو نافذ کیا ہے کیونکہ آسام کی ریاست بنگلا دیش کے ساتھ ملتی ہے۔

واضح رہے تقریباً 16 سال تک برسراقتدار رہنے والی بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ 36 روز سے جاری طلبا تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved