افغانستان: سرکاری ملازمین کیلئے پانچ وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار

9  اگست‬‮  2024

افغان طالبان نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا جس میں سرکاری ملازمین کو پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ  تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved