نیرج کی والدہ نے ارشد ندیم کوبیٹا کہہ کر کھیل کی اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ کیا، مودی

9  اگست‬‮  2024

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے نیرج چوپڑا کی والدہ کےارشد ندیم سے متعلق بیان کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ نیرج کی والدہ نے ارشد ندیم کوبیٹاکہہ کرکھیل کی اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ کیا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کوبھی مبارکباد دی۔

یاد رہے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنا بیٹا قرار دیا تھا۔

پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین مقابلے میں نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

والدہ سروج دیوی کا کہنا تھا کہ ‘ہم بہت خوش ہیں، ہمیں تو سلور بھی گولڈ کے برابر لگ رہا ہے، جس کو گولڈ میڈل ملا ہے وہ بھی ہمارا لڑکا ہے۔ ہر کوئی بہت محنت کرنے کے بعد وہاں جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیرج زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں، میں اپنے بچے کے لیے اس کی پسندیدہ ڈش بناؤں گی۔

اس موقع پر نیرج چوپڑا کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے کی پرفارمنس پر فخر ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ انہوں نے نیرج چوپڑا کی انجری کو ہار کی وجہ قرار دیا۔

دوسری جانب ارشد ندیم کی والدہ کا بھی کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا میرے بیٹے کا بہت اچھا دوست اور بھائی ہے اور وہ میرا بھی بیٹا ہے، ہار جیت قسمت کی ہوتی ہے، اللہ نیرج کو بھی میڈل جیتنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved