وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال بھی زیرغور آنےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے 2 اگست کو ہونے والے اجلاس میں چین کے ساتھ تجارتی تعاون میں فروغ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور لاپتا افراد کے خاندانوں کو 50 لاکھ روپے فی فرد مالی معاونت کی منظوری دی گئی تھی۔