معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپےکی پڑی، جو میری پوری زندگی کی پڑھائی کےخرچ سے زیادہ ہے۔
کپل شرما نے نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے شو کے بارے میں انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنائی۔بھارتی کامیڈین نے بتایا، کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں ٹوئٹ کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں خبریں بن جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے رات گئے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو ٹیگ کر دیا۔انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنائی۔
بھارتی کامیڈین نے بتایا، کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں ٹوئٹ کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں خبریں بن جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے رات گئے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو ٹیگ کر دیا۔
یاد رہے 2016 میں کپل شرما نے ایک ٹوئٹ کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال 15 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں، لیکن انہیں پھر بھی اپنا آفس بنوانے کے لیے ممبئی کے میونسپل آفس کو 50 ہزار رشوت دینی ہو گی، اس کے ساتھ ہی کپل نے ایک اور ٹوئٹ کی اور نرندر مودی سے پوچھا کہ کیا یہی ہیں آپ کے اچھے دن؟
I am paying 15 cr income tax from last 5 year n still i have to pay 5 lacs bribe to BMC office for making my office @narendramodi
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 9, 2016
Yeh hain aapke achhe din ? @narendramodi
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 9, 2016