ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر چہہ مگوئیاں، اسٹاک ایکسچینج کو کتنا نقصان ہوا؟

12  اکتوبر‬‮  2021

ڈی جی آئی ایس کی تقرری پر چہہ مگوئیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

کل تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ 11 اکتوبر 2021ء کا 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بلند ہوا۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 647 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کی وجہ سے کاروبار 43829 پر بند ہوا۔دن بھر میں معمول کے کاروباری اوقات میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر شدید مندی رہی اور مجموعی طور پر کاروبار 821 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ کیپٹلائیزیشن میں بھی 108 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، کل کا اختتامی مارکیٹ کیپٹلائزیشن  6778 ارب روپے ہے۔ کل کے کاروبار کے 100 انڈیکس میں کم ترین سطح 43720 رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved