متحدہ عرب امارات نے افغان سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرلیا

22  اگست‬‮  2024

متحدہ عرب امارات چین کے بعد طالبان سفیر کو قبول کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے زیر انتظام افغان وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مولوی بدرالدین حقانی کو متحدہ عرب امارات کیلئے اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔

مولوی بدر الدین حقانی نے اپنی اسناد متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے معاون انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور کو پیش کردی ہیں، وہ جلد ہی ایک سرکاری تقریب کے دوران متحدہ عرب امارات کے امیر کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، صرف بیجنگ نے رسمی طور پر ایک سفیر کی اسناد کو قبول کیا ہے، طالبان نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں سفیروں کو چارج ڈی افیئرز کے طور پر بھیجا ہے۔

اس سے قبل طالبان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2022 میں کابل ہوائی اڈے پر آپریشنز چلانے کا معاہدہ کیا تھا۔

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی جون میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved