پاکستان اور بھارت میں دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری، بھارت سے یک طرفہ تجارت ہونے پر ملکی خزانے سے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر نکل گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت سے 1 ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیاء خریدیں جب کہ 5 سال میں پاکستان سے بھارت ایک روپے کی کوئی چیز نہیں گئی۔
ایکسپریس نیوز نے یک طرفہ بھارتی تجارت کی تفصیلات حاصل کرلیں جس کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بھارت سے پاکستان ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کی اشیا منگائی گئیں۔
سال 2019-20 میں 38 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد ہوئیں، سال 2020-21 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ، سال 2021-22 میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی اشیا، سال 2022-23 میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اور 2023-24 میں 27 کروڑ 80 لاکھ کے اشیاء درآمد ہوئیں جبکہ پاکستان سے بھارت ایک روپے کی بھی کوئی شے نہیں گئی۔