سندھ حکومت نے گھریلو بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا بڑا پلان تیار کرکے وفاق کو دےدیا

31  اگست‬‮  2024

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا منصوبہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے حوالے کردیا۔ 

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بجلی کے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا ہے، منصوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے پیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھے گی، اضافی بجلی بھی استعمال میں آ جائےگی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے یہ تجویز ویڈیو لنک پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے بات چیت کرتے ہوئے پیش کی۔

مراد علی شاہ اور  وفاقی وزیر نے کم آمدنی والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 300 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی صارفین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved