ڈونلڈ ٹرمپ کی بانی فیس بک مارک ذكربرگ کو جیل بھیجنے کی دھمکی

31  اگست‬‮  2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک ذكربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکہ دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب’’ سیو امریکا ‘‘جو 3 ستمبر کو شائع ہو گی کے اقتباس میں لکھا ہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر اس بار انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک ذكربرگ پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا جس کی وجہ سے 2020 میں جو بائیڈن کی فتح ہوئی۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved