ملک میں دستیاب ڈیزل مجموعی طلب سے تجاوز، ستمبر کیلئے ڈیزل کارگو موخر

4  ستمبر‬‮  2024

ملک میں ڈیزل کی دستیابی مجموعی طلب سے تجاوز کر گئی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ستمبر کے لیے 55 ہزار ٹن ڈیزل کا ایک کارگو مؤخر کردیا۔

نجی جریدے کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں دستیاب ڈیزل ضرورت سے تجاوز کرنے پر اوگرا میں اجلاس ہوا اور اجلاس میں اکتوبر میں ڈیزل کے تین کارگوز منگوانے پر نظرثانی یا انہیں منسوخ کرنے پر غور کیا گیا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی زائد دستیابی کو دیکھتے ہوئے پی ایس او دسمبر کے لیے کارگو پلان پر نظرثانی کی تیاری کررہی ہے جبکہ اکتوبر کے لیے بھی ڈیزل کی درآمد پر نظر ثانی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پی ایس او کے پاس اس وقت مجموعی اسٹاک کا 50 فیصد ذخیرہ ہے اور اس کے پاس 3 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل موجود ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق دسمبر کے ڈیزل کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیے جائیں گے اور ڈیزل کا جو کارگو پہلے ہی آ چکا ہے اسے بانڈڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved