ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہوگی

4  ستمبر‬‮  2024

ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved