ہمارے دو اراکین کو غائب کردیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

15  ستمبر‬‮  2024

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے دو اراکین کو غائب کردیا گیا۔

خورشید شاہ کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، رات کے اندھیرے کی ترمیم ہے جو را ت کے اندھیرے میں ہو رہی ہے، حکومت نے آج بھی ہم سے بل شیئر نہیں کیا، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی ، ابھی اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ دینے سے متعلق دو ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کردی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دو اراکین اسمبلی رابطے میں نہیں، دونوں اراکین اسمبلی کی گمشدگی سے متعلق خصوصی کمیٹی کو آگاہ کر دیا، ان دو کے سوا ہمارے تمام اراکین پارلیمنٹ رابطے میں ہیں، ہمارے دو اراکین غائب کیا گیا ہے ہم نے نشاندہی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved